ڈیرہ اسماعیل خان : سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور,چہیتوں میں تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سرکاری آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور،محکمہ فوڈ حکام اورسیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے سرکاری آٹاڈیلروں کوفراہم کرنے کی بجائے چہیتوں میں تقسیم کیاجانے لگا، عوام سرکاری آٹے کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوگئے ،ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی وسول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے سرکاری آٹے کی منصفانہ تقسیم اورمحکمہ فوڈ میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کامطالبہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ میں سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر سرکاری آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبائی حکومت سے جانب سے فراہم کیے جانے والاسرکاری آٹاڈیلروں کی بجائے من پسند افراد میں تقسیم کیاجارہاہے ۔سرکاری آٹاغریب عوام کی دسترس سے دورہے اوروہ بازارسے مہنگے داموںآٹاخریدنے پر مجبورہیں۔غریب عوام کوسرکاری آٹاملناجوئے شیر لانے کے مترادف بن چکاہے ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی وسول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ قیصر خان سے سرکاری آٹاڈیلروں کوفراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ عوام کوباآسانی بازار سے سرکاری آٹادستیاب ہو اورمہنگائی کے اس دورمیںان کی مشکلات کم ہوسکیں۔انہوںنے محکمہ فوڈ افسران واہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

Leave a reply