اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے وبا کے حوالے سے امید کن پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : سابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہتا ہے کہ اب معافی ملنے والی ہے اور وبا جانے والی ہے نور بخاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ سُنا ہے حضور ﷺ کے شہر میں رحمت برسی ہے، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، یہ وبا جانے والی ہے۔

نور بخاری نے کہا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کر کے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں معافی مل جائے گی۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’سرکار ﷺ رحمت کریں ہم پر۔‘

اس سے قبل نور بخاری نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث بھارتیوں کو سورہ رحمٰن سننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’میرے بھارتی مداح اور فالوورز براہ کرم بطورعلاج دن میں تین بار قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ رحمن کی تلاوت سنیں۔ اور اگر کوئی کورونا میں مبتلا ہے تو اس کے نزدیک یہ سورہ رکھ دیں۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔

کورونا بحران: نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ رحمن سننے کا مشورہ

Shares: