دلیپ کمار کا عالیشان بنگلہ 172 کروڑ میں فروخت

0
58
dlip kumar

بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے ممبئی میں واقع عالیشان بنگلے کو پرتعیش کمپلیکس میں تبدیل کیے جانے کے بعد 172 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا گیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے 1953 میں عبدالطیف کے نام سے یہ عالیشان جائیداد خریدی تھی، 1966 میں دلیپ کمار سائرہ بانو سے شادی کے بعد مبینہ طور پر پالی ہل کے بنگلے کو چھوڑ کر سائرہ بانو کے گھر شفٹ ہوگئے تھے،دلیپ کمار کے بنگلے کے لئے ری ڈیولپمنٹ کا معاہدہ اداکار اور عشر گروپ کے درمیان 2016 میں ہوا تھا، معاہدے کےتحت بنگلے کو گرا کر اس جگہ لگژری رہائشی عمارت بنانے کا معاہدہ کیا گیا تھا،بعد ازاں بنگلے کیلئے ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا آغاز دی لیجنڈ کے نام سے 2023 میں عشر گروپ کی جانب سےکیا گیا،یہ ٹرپلیکس اپارٹمنٹ عمارت کی نویں، دسویں اور گیارویں منزل پر پھیلا ہوا ہے جب کہ اپارٹمنٹ 9527 مربع فٹ پر محیط ہے، پرتعیش اپارٹمنٹ میں دلیپ کمار کی یاد میں ایک دسویں اور گیارہویں منزل پر رہائشی علاقہ اور ایک میوزیم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیشان جائیداد کو 1.62 لاکھ روپے فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے، بنگلے کی فروخت میں اسٹامپ ڈیوٹی 9.3 کروڑ روپے اور رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپےمقرر کی گئی ہے،ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے اس پرتعیش کمپلیکس کو خریدا ہے جو باندرہ کے علاقے میں کسی بھی جائیداد کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

چند سال قبل دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پر دلیپ کمار کے بنگلے کے لیے قانونی دستاویزات تیار کرنے کا الزام لگایا تھا،لواحقین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قبضہ کی خاطر ایسا کیا گیا، 2017 میں دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا تھا کہ بنگلہ ہمارے قبضے میں ہے اور چابیاں بھی ہمارے پاس ہیں، اس کے بعد تنازعہ حل ہو گیا

دلیپ کمار نے 1940 کی دہائی کے آخر سے 1960 کی دہائی تک ہندوستانی سنیما پر حکمرانی کی، ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں "ابھینئے سمراٹ” (اداکاری کا شہنشاہ) کہا جاتا تھا، دلیپ کمار نے سب سے زیادہ فلم فیئر بہترین اداکار کے ایوارڈز (8) کا ریکارڈ ایک طویل عرصے تک اپنے نام رکھا ،وہ فلموں کے انتخاب میں بہت محتاط رہتے تھے، جس کی وجہ سے ان کی 80% سے زیادہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں،دلیپ کمار نے مختلف کرداروں میں شاندار کارکردگی دکھائی، لیکن انہیں خاص طور پر ان کے المناک ہیروز کے کرداروں کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ "دیوداس” اور "مغل اعظم” جیسی فلمیں کلاسک کا درجہ رکھتی ہیں،دلیپ کمار کو ہندوستان میں اعلیٰ ترین شہری اعزازات ملے، جن میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم وبھوشن شامل ہیں، دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے اعلیٰ ترین اعزاز نشان امتیاز سے نوازا، دلیپ کمار نے مغل اعظم، نیا دور، گنگا جمنا، دیوداس، دل دیا درد لیا، آدمی، رام اور شیام جیسی کئی فلموں میں کام کیا، قلعہ ان کی آخری فلم تھی، دلیپ کمار نے 2021 میں دنیا کو الوداع کہہ دیا

Leave a reply