شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے چرچ کی عمارت کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکہ خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم مقامی میڈیا کے مطابق 30 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ چرچ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ آبنائے ہرمز بند نہ ہو،امریکا کا مطالبہ
وسطی ایران پر اسرائیلی فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے 7 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید
خیبرپختونخوا: بارش و آندھی سے حادثات، 6 افراد جاں بحق
صدر آصف علی زرداری کا مشرق وسطیٰ میں مکالمے اور تحمل پر زور
امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ محفوظ ہے،ایرانی مشیر