کرپشن میں کمی کیلئے نوازشریف کے دورمیں ہم دن رات کام کر رہے تھے،وزیراعظم

0
50
shehba

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا افتتاح کیا

وزیرِ اعظم کو اس موقع پر فلائی اوور منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب بڑی محنت سے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں، گزشتہ 4 سالوں میں بنجاب میں ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر مؤخر کیا گیا، پچھلی حکومت میں کئی منصوبے عدم توجہ کے سبب دم توڑ گئے، سابق حکومت کو ترقیاتی منصوبوں سے تکلیف تھی،سابق حکومت نے جان بوجھ کر معاملات کو خرابی میں ڈالا،موجودہ حالت میں سادگی اپنانا ہو گی،کرپشن میں کمی کیلئے نوازشریف کے دور میں ہم دن رات کام کر رہے تھے، نواز شریف کی قیادت میں 2018 میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم ہوئی،2018 میں جھرلو الیکشن ہوا، مہنگائی ہے، عام آدمی تنگ ہے اسی لیئے فری آٹا دینے کا انتظام کیا، چار سالوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، صفائی کا نظام تباہ ہوا،فی الحال ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، 2018 کے بعد کرپشن کی انتہا ہوئی ، تھانے بکتے تھے،

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

شاہدرہ فلائی اوور تقریب،وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے لیے لگائے سٹیج کے سامنے مہنگا قالین بچھانے پر کمشنر لاہور علی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر سے ناراض، کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں ایسے شاہانہ انداز قالین بچھانہ زیب نہیں دیتا،مجھے کہا گیا امامیہ کالونی کا فلائی اوور 18 ماہ میں بنے گا میں نے کہا آپ کے پاس صرف 3 ماہ ہیں،اگر 18 ماہ میں ایک فلائی اوور بنانا ہے تو شہباز شریف اس سے بہتر ہے گھر چلا جائے ،وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس سروس شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو تک بنانے کا اعلان کیا،

Leave a reply