دن دیہاڑے واردات
قصور میں وارداتیں زور پکڑ گئیں پولیس بے بس لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف صحافی خالد محمود گجر کے بھاٸی پاک فوڈذ کمپنی لاہور ڈسٹری بیوٹر طارق محمود کیساتھ شیخ عماد گاٶں سے براستہ سولنگ ٹولو والا گاٶں پر سہ پہر 3 بجے کل جا رہے تھے کہ ان کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہو گئی جس میں 6 نامعلوم نقاب پوش ڈاکو جو کہ دو بغیر نمبری موٹر ساٸیکلوں ہنڈا 125 اور موٹر سائیکل 70 سی سی پر سوار تھے انہوں نے بیچ راستے دن دیہاڑے گن پواٸنٹ پر مبلغ 38000 ہزار روپے اور دو عدد موباٸل چھین لئے اور اسلحہ لہراتے ہوٸے فرار ہو گٸے 15 پر کال کرنے پر تھانہ روشن بھیلہ ایس ایچ او آصف خاں بمعہ ملازمین نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوٶں کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تاہم عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ قصور کی سیاسی سماجی صحافتی اور تاجر برادری کا شہر و گرد و نواح میں بڑھتی ہوٸی ڈکیتی کی وارداتوں پر ڈی پی او قصور و آر پی او شیخوپورہ ریجن سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ہے