قصور میں واردات کا سلسلہ نا رک سکا
کل تھانہ بی ڈویژن کے علاقے شفیع والا چوک میں موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہو گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں جاری وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا جس پر لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے کل دوپہر کے وقت قصور تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں مسلح ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر لوٹنے کی کوشش کی دوکان دار کی مزاحمت اور شور پر ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ھوئے فرار ھوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی گئی ہے

دن دیہاڑے واردات
Shares: