قصور
چار ماہ سے زیر تعمیر قصور رائیونڈ روڈ پہ سفر کرنے والوں کی زندگیاں اجیرن،دن ہو یاں رات گرد و غبار کا راج،شہری بیمار

تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ گزشتہ چار ماہ سے نئے سرے سے تعمیر ہو رہی ہے جس کا کام کافی سست روی کا شکار ہے
جہاں سے پرانی سڑک اکھاڑ کر نیا پتھر و مٹی ڈالی جاتی ہے وہاں دو چار دن پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے بعد میں چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے باعث دن رات انتہائی زیادہ گردو غبار کا راج ہے شدید ترین آندھی و طوفان آنے سے اتنی دھول مٹی نہیں اڑتی جتنی ہر روز چوبیس گھنٹے اس سڑک پہ اڑتی ہے
کام بھی بڑی سست روی کا شکار ہے
روزانہ سفر کرنے والے لوگ الرجی،گلہ و دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور اوپر سے سفر میں تاخیر کیساتھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ خداراہ ہم پہلے ہی مہنگائی،بےروزگاری اور چوری ڈکیتی جیسی آزمائشوں کا شکار ہے لہذہ سڑک جلد تعمیر کرکے ہماری یہ ازمائش ختم کی جائے

Shares: