برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لاگو ہونے کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے اور ایران سے اشتعال انگیزی سے باز رہنے اور جوہری تحفظ کی قانونی پابندیوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں تینوں یورپی ممالک نے ایران کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی سلامتی کے لیے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایران پر معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں گزشتہ شب سے دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے ان پابندیوں کو دوبارہ فعال کرنے کو ’’قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔
وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی
نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی
ٹرمپ نے غزہ امن منصوبہ پیش کر دیا، مسلم ممالک کی حمایت حاصل






