پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔امریکی ٹیم سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کی مینٹیننس اور فلائٹ سیفٹی کا تفصیلی جائزہ لے گی، جبکہ امریکا کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل معائنہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نے ستمبر میں بھی سی اے اے اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا ابتدائی آڈٹ کیا تھا
پنجاب بار کونسل انتخابات 2025: فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج جاری
بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات
نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح








