اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور/ملتان کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد کالج میں جاری تعمیری و تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران، کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی، پروفیسر ظفر اقبال، اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے معزز مہمان کو کالج کے مختلف بلاکس کا تفصیلی دورہ کرایا۔
ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی پرانی عمارت میں جاری تعمیراتی کاموں، کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز اور فرنیچر کی دستیابی کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے خیرپور ڈاہا کیمپس کے لیے فراہم کردہ کمپیوٹرز اور دیگر سہولیات کو بھی حکومتی معیار کے مطابق پایا۔ طلباء و طالبات کے لیے بنیادی سہولیات، خصوصاً ٹھنڈے پانی کے کولرز کی دستیابی کو بھی جانچا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا شرافت علی نے کالج کے تدریسی اور انتظامی نظام کو سراہا اور اسٹاف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے انٹرمیڈیٹ بورڈ بہاولپور کے تحت قائم امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی بہتری کے لیے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر الطاف ڈاھر جلالوی اور دیگر فیکلٹی ممبران کی شب و روز کی کوششوں کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر ہیڈ کلرک فرخ نوید، سپرنٹنڈنٹ خالد رشید چشتی اور دیگر کالج اسٹاف بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر کالجز بہاولپور کا ڈیرہ نواب صاحب کالج کا سرپرائز وزٹ

Latest from بہاولپور

اوچ شریف: بنگلہ مستوئی کے قریب مزدا گاڑی الٹنے سے 7 زخمی، 4 ہسپتال منتقل
اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف موٹروے روڈ پر بنگلہ مستوئی کے قریب ایک مزدا گاڑی (منی ٹرک نمبر

احمد پور شرقیہ: ذاتی دشمنی پر فائرنگ، ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت دو افراد جاں بحق
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) تحصیل یزمان کے نواحی علاقے اڈا 42 ہزار پر لشاری برادری کے دو گروپوں کے درمیان

اوچ شریف:جائیداد تنازع، 85 سالہ میر خاں کو قتل کی دھمکیاں، وزیر اعلیٰ سے تحفظ کی اپیل
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے موضع کوٹلہ سلطان احمد کے 85 سالہ بزرگ شہری میر

اوچ شریف:سروس اسٹیشنز پر کریک ڈاؤن، ڈینگی مہم میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی, عمران سیال
اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) ڈینگی مہم کے فوکل پرسن اور ہیلتھ انسپکٹر عمران حیدر سیال کی جانب سے ڈینگی لاروا

بہاولپور: لال سوہانرا نیشنل پارک میں ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم
بہاولپور (باغی ٹی وی،نامہ نگار حبیب خان) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر 5 جون کو لال سوہانرا نیشنل