ڈائو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع

ڈائومیڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی افیئر اور سابق رجسٹرار لیاری یونیورسٹی کرنل(ر)قائم الدین کے خلاف وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

باغی ٹی وی کو اس حوالے سے ڈائو یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹرسعید قریشی کی ہدایت پر وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جو تین سے چار روز میں مکمل ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری ہوئیں جن میں کرنل(ر) قائم الدین کو کراچی یونیورسٹی کے جنگل میں سرکاری کار کے ساتھ جامعہ کراچی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑا ہوا تھا کار میں اگلی نشست پر خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھیں، جامعہ کراچی کے ایڈوائزر کیمپس افیئر پروفیسر سلمان کے مطابق جب کار کو جامعہ کراچی کے ویران اور سنسان جگہ پر کافی دیر سے کھڑے دیکھا گیا تو سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے تو اس میں ایک صاحب اور صاحبہ موجود پائے گئے جنھوں نے بار بار پوچھنے پر بھی اپنی شناخت نہیں بتائی چنانچہ دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا کی وڈیو سے پتہ چلا کہ موصوف ڈائو کے ڈائریکٹر سیکیورٹی افیئر ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کار پر جو نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی وہ اصل میں لیاری یونیورسٹی کی سرکاری سیاہ رنگ کی کار کی ہے۔ کرنل(ر)قائم الدین نے کہا کہ جامعہ کراچی کے گارڈز کی جانب سے یہ گمراہ کن اور جھوٹا الزام ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔یہ مجھے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، گارڈز نے بدتمیزی کرکے سائبر کرائم کیا ہے۔ میں نے اپنا جواب عدالت میں جمع کردیا ہے۔

واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

Comments are closed.