میرپورخاص (باغی ٹی وی،نامہ نگارسیدشاہزیب شاہ)برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر ٹریڈ پاکستان سارہ مونی نے جناح ہال میونسپل کارپوریشن میں ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر اور میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے ملاقات کی۔
میئر عبدالرؤف غوری نے ملاقات کے دوران شہر کے مسائل پر ڈپٹی ہائی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر اور میئر میرپورخاص نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور لنگی کے تحائف پیش کیے۔
اس موقع پر نوابزادہ میر اللہ داد خان ٹالپر، ڈپٹی میئر سمیرہ بلوچ، چیئرمین ٹاؤن سید خادم علی شاہ، شازل شاہ اور یوسی چیئرمین بھی موجود تھے۔