سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپوٹر مدثر رتو ) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ، ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات سمیت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلابی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے تمام سیکٹرز پر سیلابی صورتحال سے نمبردآزما ہونے آلات و کشتیاں پہنچا دی گئیں ہیں اور اس مناسبت سے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہےاس کے علاوہ شہری آبادی میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید براں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام اہم مجالس و جلوسوں میں ریسکیو 1122 کی موبائل ٹیمیں اور ایمرجنسی وہیکلز میڈیکل کوریج مہیا کریں گیں اور جلسوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہے گیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ممکنہ سیلاب اور مون سون سیزن کے حوالے سے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، مہکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ نالوں کی بھل صفائی بھی مکمل کر لی جائے۔

محرام الحرام کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ریسکیو 1122بھی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

Leave a reply