باغی ٹی وی – کوٹ چھٹہ (شعیب خان لنگاہ کی رپورٹ )مرغیوں اور جانوروں کے مردہ باقیات کو پیس کر، جلا کر کھانے کا تیل اور مچھلیوں کی خوراک کا انکشاف علاقے میں خوف وحراس علاقہ مکینوں کا احتجاج ، انسانوں اور جانوروں میں کئی بیماریاں پھیلنے لگیں . تفصیل کے مطابق بستی کمہار والہ موضع بستی کھوسہ تحصیل وضلع ڈیرہ غازی خان میں لعلوانی رائس مل کے مالک جبین افضل نے اپنی رائس مل کے اندر ایک غیر قانونی فیکٹری لگائی ہے جس سے وہ اپنا مکروہ کام کر رہا ہے مرغیوں اور مردہ جانوروں کےباقیات کو پیس کر، جلا کر کھانے کا تیل اور مچھلیوں کی خوراک کا انکشاف ہوا ہے،جس کی وجہ سے بدبو پھیلی ہوئی ہے علاقے میں انسان جانور اور تمام قدرتی وسائل و عوامل تکلیف، مشکلات کا شکار ہیں فیکٹری کے نزدیک بستی کھوسہ میں پرائمری سکول ہے بدبو کی وجہ سے سکول کے سٹاف اور بچے کافی اذیت کا شکار ہیں علاقہ میں سانس، پھیپھڑوں، اور جلد کی امراض کافی حد تک پھیل چکی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کئی بار پنجاب پولیس، اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ، کمشنر ڈیرہ غازیخان کو درخواستیں دی مگر سیاسی اثر رسوخ ، پیسے کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے جیبن افضل نے جو غیر قانونی فیکٹری لگائی ہے اس فی الفور بند کرایا جائے، اہل علاقہ کا کہنا تھا اگر ہمیں اس بدبو سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات نہیں دلائی گئی تو بہت جلد کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کریں اور دھرنا دیں گے

Shares: