لاہور:ارشد شریف کو دنیا چھوڑے ہوئے ابھی تین دن ہوئے ہیں، اس کا خاندان ، دوست احباب سب غمگین ہیں، ارشد شریف جو کہ ایک انتہائی خوبصورت اور مسکراہٹ والا چہرہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے ،
ان حالات میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں کہ جوان کی وفات پر سیاست کررہےہیں،وہ لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں کہ جو فیک اکاونٹس سے اس قسم کا دھندا چلاتے ہیں پھراس کو لانچ کرتے ہیں ، جہاں جزبات کے سودے ہوتے ہیں ، جہاں نفرت بوئی جاتی ہیں ،جہاں غداری پرکاروبار ہوتا ہے ،
مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میرے پاس کچھ ایسے ثبوت ہیں جو چند فالورز بڑھانے کے لیے بہت غلط طریقے استعمال کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جس رات ارشد شریف کی وفات کی خبر وائرل ہوتی ہے تو اس وقت جب سوائے چند لوگوں کے کسی کو پتہ نہیں تھا ، انہوں نے پروپیگنڈہ شروع کردیا ،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جب ارشد شریف نے زلفی بخاری سمیت پارٹی کی کرپشن بے نقاب کی تو یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اس وقت ارشد شریف کےخلاف انتہائی غلط انداز سے کردار کشی کی تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو اس کے خلاف ٹرینڈ چلاتےتھے ،ان کا کہنا تھا کہ آج وہ مامے چاچے بن رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ سے ایک شخص کچھ ایسے ٹویٹ کررہا تھا ، وہ کہہ رہا ہےکہ میں کینیا کا ایک صحافی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اس اکاونٹ کو 10 ، 10 ہزار فالورز مل رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایسے درجنوں ٹویٹر اکاونٹ ہیں جو اس کام پر لگے ہوئے
ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگ جو ارشد شریف اور اس کے گھروالوں کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے تھے آج وہ ارشد شریف کی میت سے لپٹے ہوئے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ آج وہ بڑے بڑے عجیب نام سے کام کرتے ہیں ، کبھی اعتزاز احسن ، کبھی بی بی سی تو کبھی کینیا کے صحافی کے طور پر اپنا تعارف کرواتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ خاندان بہت زیادہ غم میں ہیں اور یہاں فیک تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے تو پاک آرمی کے شہید افسر کی تصویر وائرل کردی تھی تو اسکے خاندان نے یہ کہہ دیا کہ بھائی خدارا یہ ہمارے شہید کی تصویر ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو دیکھیں کہ پہلے وہ کیا کرتے رہے ، اب ارشد شریف کی وفات پر سیاست کرتے رہے ، ساہیوال کے واقعہ پر اور ہزارہ کے واقعہ پر جس طرحعمران خان نے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہے
انکا کہناتھا کہ اگر یہ لانگ مارچ ناکام ہوا یہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے ، کیوںکہ جو دو مطالبات منوانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہوں گے ، نہ آرمی چیف انکی مرضی کا نہیں ہوگا ، الیکشن فی الحال نہیں ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کرنا تھا بعد میں وہ ارشد شریف کی شہادت کی وجہ سے پہلے یعنی جمعہ کو کررہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی سب کو محفوظ رکھیں