ایڈوکیٹ جنرل سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی درست قرار

0
24

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی برطرفی درست قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لا افسروں کی برطرفی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی.

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور97 لا افسروں کی برطرفی کو درست قرار دے دیا۔ پانچ رکنی بینچ کے فاضل رکن جسٹس عاصم حفیظ نے چار ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا جبکہ چار ججز نے درخواستوں کو جزوی منظور کرلیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لاء افسران کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاتھا۔

حکومت کا توانائی کی بچت اورتحفظ کےمنصوبےکیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ

نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔

Leave a reply