کے الیکٹرک کے شیئر ہولڈرز کے درمیان ملکیت اور انتظامی کنٹرول کی لڑائی عدالتوں سے نکل کر عوامی بیانیے تک پہنچ گئی ہے۔

لندن میں قائم کمپنی کے ای ہولڈنگ (سابقہ ایس پی وی 21) کے ڈائریکٹر کیسی میکڈونلڈ کے الزامات کے جواب میں سعودی الجومیہ پاور ہولڈنگ اور کویتی ڈینہیم گروپ نے بھی کے الیکٹرک کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا ہے۔الجومیہ نے کہا ہے کہ وہ کراچی کو بجلی کی فراہمی کے اپنے 20 سالہ عزم اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مخلص ہیں اور موجودہ انتظامیہ پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق شیئر ملکیت سے متعلق مقدمات پاکستان، برطانیہ اور کیمن آئی لینڈ میں زیر سماعت ہیں اور عدالتی فیصلے کے بغیر کے ای ہولڈنگ اکثریتی شیئرز کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔

الجومیہ نے کیسی میکڈونلڈ کی حیثیت اور اختیارات کو بھی چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ غیر قانونی مداخلت اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل میکڈونلڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ کے ای ہولڈنگ کے پاس بالواسطہ 35.7 فیصد حصص ہیں اور موجودہ انتظامیہ پر عدم اعتماد ظاہر کیا تھا۔توقع ہے کہ ملکیت سے متعلق مقدمات کی باقاعدہ سماعت 2026 میں شروع ہوگی

امریکا کا القاعدہ برصغیر کے دو رہنماؤں پر انعام کا اعلان

فوجی بغاوت، صدر معزول، سرحدیں بند، کرفیو نافذ

بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

Shares: