سعودی عرب کے شہر طائف میں غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی۔

رپورٹ کے مطابق نورا سالم الشمری نامی خاتون جو ماجد بلدہ الروقی کی پہلی بیوی ہیں، انہوں نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کیا، دراصل تغرید عوض کئی عرصے سے ڈائیلیسز پر تھیں اور ان کے دونوں گردے ناکار ہوچکے تھے،گردے خراب ہونے کے سبب تغرید کا جگر بھی سخت متاثر ہوا، ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا لیکن وہ ناکام رہے بلآخر شوہر نے دوسری بیوی کو اپنا ایک گردہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

اماراتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کی قربانی دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنا 80 فیصد جگر سوکن کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹرز کے چیک اپ کے بعد دونوں کا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔

کاروباری اداروں کا پی ٹی آئی کے مقابلے میں،موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

Shares: