ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات،تیاریاں مکمل

0
47

قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کی تیاریاں مکمل الیکشن کمشن کی طرف سے بیلٹ بکس اور لاک پہنچا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات کل بروز بدھ 19 اگست کو مقرر ہیں ووٹنگ کل صبح 9 سے شام 3 بجے تک جاری رہے گی جس میں صحافی حضرات اپنے ووٹ کے ذریعے ضلعی صدر،نائب صدر و دیگر عہدوں پر ووٹنگ کر سکیں گے
انتخابات کے لئے پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ بکس اور لاک وغیرہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور بلڈنگ پہنچ گئے ہیں جس پر چیئرمین الیکشن بورڈ و سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل نے الیکشن کمیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے

Leave a reply