ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

0
74

قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک زیرو،پیناڈول،بروفن شربت تک لوگوں کو بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں،ایم ایس ہسپتال ہذا سب اچھا کی خبر دینے میں مصروف،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور قرب و جوار کی 10 لاکھ آبادی اور ضلع بھر کی 40 لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات دینے کا دعویدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور کا سٹاک عرصہ دراز سے زیرو ہے
اگر ہے بھی تو لوگوں کو کچھ نہیں مل رہا
لوگوں کو دوائیوں کی بجائے دعاؤں سے نوازا جاتا ہے
گزشتہ دن شہری ڈائریا کی بیماری پر اپنی ڈیڑھ سال کی بچی کو لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لے کر گیا جہاں اسے
Brufen,panadol
شربت کیساتھ
Enterogermina impiol
inflor sache
لکھ کر دے دیا گیا جو کہ اسے باہر کے میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑا اور ایسا ہر مریض کیساتھ ہے
ہسپتال سے ایک گولی تک نہیں دی گئی
سہولیات کا فقدان اتنا ہے کہ پیناڈول و بروفن جیسا عام شربت تک لوگوں کو لکھ کر دیا جا رہا ہے جو وہ باہر میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہیں
جبکہ ہسپتال کا ایم ایس ہر روز نئے سے نئے دعوے کرتا ہے اور افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے اگر ہسپتال میں ادویات آتی ہیں تو وہ کہاں جاتی ہیں ؟
شہریوں نے وفاقی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply