قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا مشاورتی اجلاس زیر صدرات قائم مقام صدر پیر افضل حیدر،چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل اور سئینر جرنلسٹ کوٹ رادہاکش ملک عبدالعزیر کی زیر صدارت ہوا

تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا مشاورتی اجلاس قائم مقام صدر پیر افضل حیدر ،چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل و سینئر جرنلسٹ کوٹ رادہاکشن ملک عبدالعزیر کی زیر صدرات ہوا منعقد ہوا صدر حافظ شریف اشرف کی علالت کے باعث صدرات قائم مقام صدر پیر افضل حیدر نے کی جس میں عہدیداران و ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس تک سابقہ باڈی کو تحلیل نہیں کیا جائیگا اور بعد میں الیکشن کی تاریخ مقرر کی جائے گی نیز سردار شریف سوہڈل نے کہا کہ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے ہمیں ڈر و خوف کو بالائے طاق رکھ کر مظلوموں کی آواز بننا ہو گا اور جو صحافی پورے سال میں سب سے زیادہ مظلوم و مجبور لوگوں کی آواز بنے گا اسے ان شاءاللہ عمرہ کروایا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تقریب کل 4 بجے تک جاری رہی جس میں ممبران سے بھی مشاورت کی گئی اور تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب حافظ شریف اشرف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی

Shares: