چنیوٹ :ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا

چنیوٹ ،باغی ٹی وی ( مہر طاہر سیال )ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کا لائحہ عمل مرتب کرلیا
پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت 60ھزار سے کم آمدن والے افراد کو مفت آٹا دینےکےاعلان پر کام کا آغاز کر دیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری نے سی این اے کو بتایا کہ ابتدائی طور پر 49 پوانٹس قائم کردئیے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 21 ٹرکنگ پوائنٹ اور 28 یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا تقسیم کیا جائیگا ۔
چنیوٹ میں 18 لالیاں میں 15 اور بھوانہ میں 16 پوائنٹس پر آٹا تقسیم ہوگا ۔ ریونیو ، ایجوکیشن ، صحت ، لائیو سٹاک سمیت تمام محکموں کے افسران اور ملازمین ڈیوٹی دینگے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الطاف حسین انصاری نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت شفاف تقسیم کو ہر صورت یقینی بنانے کےلئے اقدامات مکمل ہیں

Comments are closed.