ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے خلاف متحرک

0
59

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت آج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف سمیت محکمہ صحت کے عملے نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی کا 1 مریض رپورٹ ہوا ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 38 ہے جس میں تحصیل فیروز والا کے 15 مریدکے سے 4 تحصیل صفدرآباد سے 1 تحصیل شیخوپورہ سے 17 اور شرقپور شریف سے 1 شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت دی کہ ڈینگی سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر چیکنگ کریں اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی صورت میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

Leave a reply