شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 جنوری 2023ء کو ہوں گے،شیخوپورہ بار کے الیکشن کے انتظامات کیلئے رانا شفقت رسول کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیاجس میں بار ایسوسی ایشن کے 10 اراکین کو شامل کیا گیا ہے، بار ایسوسی ایشن کے ووٹر وکلاء کی کل تعداد 1900 سے بڑھ کر 2183 ہوگئی ہے جو سالانہ انتخابات میں رائے حق دہی استعمال کریں گے، بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدہ کیلئے 2 امیدواروں عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ اور عاصم حمید بھنگوایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے جبکہ جنرل سیکرٹری بار کے عہدہ کیلئے تین امیدوار صہیب اسلم سدھو،عمران خاں بھٹی اور رانا عرفان حسین میدان میں ہیں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور سبھی امیدوار نہ صرف اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں بلکہ انتخابی حمایت کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ووٹرز کی خاطر تواضع کیلئے پرتکلف کھانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں