تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (عمران لنڈ کی رپورٹ)ضلع تونسہ کانوٹیفکیشن جاری،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،کلمہ چوک پر جشن،آتش بازی
تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تونسہ تحصیل بھر میں اب ضلع تونسہ شریف کہلانے لگا اور لوگوں نے بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کیا اور کلمہ چوک پر آتش بازی بھی کی گئی ہے اور جماعت اسلامی کے کارکن موجود تھے تمام احباب نے سیاسی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا بھی شکریہ ادا کیا اور تمام میڈیا چینلز کا بھی شکریہ ادا کیا میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے اس حوالے سے کیوں کہ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا جس کا نتیجہ آج ملا ہے نامور سیاستدان خواجہ شیراز محمود ، خواجہ داؤد سلیمانی اور سردار عثمان بزدار کا بھی تونسہ شریف کا نوٹیفکیشن نکلنے کے بعد سب کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر خواجہ شیراز محمود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نوٹیفکیشن کے لئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں آخر کار ان کو وہ پروانہ مل ہی گیا جس کا انہیں انتظار تھا،362 مواضعات پہ مشتمل ضلع تونسہ شریف ،77 مواضعات پہ مشتمل تحصیل وھوا، 165 مواضعات پہ مشتمل تحصیل کوہ سلیمان ،120 مواضعات مشتمل تحصیل تونسہ شریف ہے،ضلع تونسہ میں تمن قیصرانی تمن بزدار کے 165 موضع جات شامل ہیں تمن کھوسہ اور تمن لغاری ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہیں
notification taunsa & vehova
Shares: