ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ممبران کمیٹی رواداری وتحمل اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کرنے پر متفق،ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی فضل الرحمان،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حافظ محمد یونس،سی ایس اے حقنواز سمیت ممبران امن کیمٹی نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا پرچار،بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے،ممنوعہ مواد کی اشاعت و ترسیل کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،مذہبی مواد قانون کے تحت دی جانیوالی اجازت کے بغیر درآمد نہیں کیا جاسکتا،صابر حسین نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتے ہیں،ملکی استحکام و سلامتی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے،انہوں نے کہا کہ کسی کو مذہبی منافرت کے ذریعے امن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دینگے۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی نے قیام امن،ملکی سالمیت بارے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

Shares: