موٹر وے فتح جنگ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے
حادثے میں 10 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے،ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کے باعث بس الٹ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو فتح جنگ منتقل کر دیا گیا،بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
دوسری جانب نوشہر و فیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں،پولیس ذرائع کےمطابق 7 لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کی تگڑ برادری سے ہے،حادثے کا شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہر و فیروز واپس آرہی تھی۔