دو نہیں ایک پاکستان، پرویز خٹک کے بھائی کی گاڑی کا ہوا چالان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر کی گاڑی کا چالان کر دیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک کی گاڑی کا اسلام آباد سے مری آتے ہوئے ہائی وے پولیس نے 300 روپے کا چالان کر دیا۔
صوبائی وزیر ایریگیشن لیاقت خٹک اسلام آباد سے مری جا رہے تھے، گاڑی کے ڈرائیور کے سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر ہائی وے پولیس نے گاڑی کا 300 روپے کا چالان کیا ہے۔منسٹر ایریگیشن کے پی کے لیاقت خٹک نے 300 روپے کا چالان جمع کر دیا اور چلے گئے.
واضح رہے کہ 11 جون 2018 کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا بھی چالان کیا تھا تھا،سات سو پچاس روپے چالان تیز رفتاری پر کیا گیا ،اس موقع پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ،گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا