وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام پر ہونے والےہرحملے سےآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ آئی جی سندھ نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق کم از کم6 سے 10دہشتگرد کے پی او عمارت میں موجود ہیں ،ابتدائی اطلاع ہے کہ دہشتگرد عقبی راستے سے داخل ہوئے، کوشش ہے جلد از جلد دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے ۔
جابحق افراد کی شناخت 35 سالہ اجمل مسیح کے نام سے ہوئی ،
50 سالہ پولیس کانسٹیبل غلام عباس بھی جابحق ،35 سالہ رینجرز انسپکٹر عبد الرحیم زخمی ، 50 سالہ پولیس کانسٹیبل عبدالطیف بھی زخمی ، 35 سالہ رینجرز اہلکار عمران بھی زخمی ، 22 سالہ ایدھی رضاکار ساجد بھی زخمی ،
کمپاونڈ کے اندر سے ایک دہشتگرد کی تصویر
اس وقت کراچی کے تمام پولیس اسٹیشن اور دیگر حساس علاقوں اور عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،کراچی کے تھانوں کے گیٹ پر سخت پہرہ لگایا گیا ہے،بعض تھانوں کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،آنے والوں کو پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے
ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مطابق کمانڈوز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ،چوتھا فلور کلیئر قرار،دہشت گرد عمارت کی چھت پر موجود،ایس ایس یو کے اسنائپرز اطراف میں تعینات،ایس ایس یو کمانڈوز زخمی اہلکاروں کو عمارت سے باہر نکال رہے ہیں