مزید دیکھیں

مقبول

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہماری چیف منسٹر ایک خاتون ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا...

کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی) گلشن معمار میں چھت...

سیالکوٹ: گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 دکانداروں پر بھاری جرمانے

سیالکوٹ ِ,باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل...

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف

دو شادیاں کرنیوالے پولیس اہلکار کے قاتل کون ؟ تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کا ڈراپ سین کر لیا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے نوٹس پر کانسٹیبل کے قاتل گرفتار کرلئے گئے،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق 45 سال کے کانسٹیبل عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں بیٹوں کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم حمزہ اور اسد نے گھریلو ناچاکی پر اپنے والد کے سر میں ڈنڈے مار کر قتل کر دیا تھا،مقتول کانسٹیبل نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں ملزمان اس کی پہلی بیوی کے بطن سے ہیں،کانسٹیبل عبدالقیوم جوڈیشل ونگ پولیس لائنز میں تعینات تھا،

ملزمان قتل کی واردات کے بعد اپنے والد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے،انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان بیٹوں کو گرفتار کیا گرفتارملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سی سی پی او لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan