دو حادثات دو افراد جانبحق
قصور دو حادثات میں دو افراد جانبحق ہو گئے
تفصیلات کے مطابق قصور میں 2 مختلف واقعات میں تیرہ سالہ لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے نواحی گاؤں مرالی اوتاڑ میں مختار احمد کا تیرہ سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر میں موجود تھا کہ بجلی والے پیڈسٹل فین کو اپنی طرف ہوا کے لئے پھیرنے لگا اور ہاتھ لگانے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس سے اسکی فوری موت واقع ہوگئی جبکہ نواحی گاوں باقر کے پل کے قریب ساٹھ سالہ شبیر حسین تیر رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے ٹریکٹر الٹنے سے ٹریکٹر تلے دب کر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا