دو سگے بھائی قتل تیسرا زخمی
قصور
کھڈیاں میں کل پرانے بس سٹینڈ کے قریب فائرنگ میں ہلاک ہونے والےدو سگے بھائیوں سمیت ایک زخمی ہونے والے بھائی اور مخالفین کے مابین پرانی دشمنی تھی
تفصیلات کے مطابق کل قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے دو سگے بھائیوں صابر اور مسکین جبکہ زخمی ہونے والے تیسرے بھائی کی فائرنگ کرنے والے مخالفین کیساتھ دیرینہ دشمنی تھی جبکہ ان کا چوتھا بھائی کل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں پیشی پر آیا ہوا تھا جسے اپنے بھائیوں کی موت کی اطلاع کچہری میں ملی مخالفین نے آتے ہی شاٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں صابر اور مسکین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کا تیسرا بھائی اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا تھا جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے