دو سال سے زیر تعمیر سڑک تاحال زیر تعمیر
قصور
دو سال سے زیر مرمت قصور رائیونڈ روڈ تاحال زیر تعمیر،لوگ سخت پریشان، حادثات میں نمایاں اضافہ،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کی منظوری ہوئی جس پر روڈ کا مرمتی کام شروع ہوا اور آج دن تک جاری ہے حالانکہ کل پیمائش 26 کلومیٹر ہے مگر سرکار نے راؤ خان والا اور پل جبومیل سٹاپ پر ایک طرفہ سڑک بنا کر لوگوں کو مذید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے سڑک ٹوٹی ہونے سے لوگ ہچکولے کھاتے گزر جاتے تھے اب بیچارے لوگ ایک دوسرے سے ٹکڑا کر گزرنے پر مجبور ہیں
سڑک کی تنگی کے باعث حادثات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے
واضع رہے کہ کوٹ رادھا کشن،چھانگا مانگا روڈ کا مرمتی کام اس سے انتہائی بعد میں شروع ہوا تھا جو کہ مکمل ہو گیا ہے مگر اس علاقے کے لوگوں سے سرکار کا کوئی پرانا حساب کتاب باقی جس کی بناء پر لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر جلد سے جلد سڑک مرمت کا کام کروانے کی استدعا کی ہے