قصور
رات گئے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد میں ہوٹل پر بیٹھے افراد اور نامعلوم ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،فائرنگ سے راہگیر جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے ہوٹل اے ڈی پر رات گئے ہوٹل کے گاہک اور ہوٹل عملہ بمعہ گن مین موجود تھا کہ چند نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ شروع کر دی جس پر ہوٹل کے گن مین نے بھی جوابی فائرنگ کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس سے سڑک پر گزرنے والا قصور کا رہائشی جواں سالہ خلیل احمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہوٹل انتظامیہ نے کال کرکے بذریعہ ریسکیو 112 ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر خون زیادہ بہنے سے جانبر نا ہو سکا اور جانبحق ہو گیا
وقوعہ کے کچھ ہی دیر بعد چونیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی
متوفی خلیل کی لاش قصور پہنچا دی گئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا

دو طرفہ فائرنگ ایک شحض جانبحق
Shares:







