امریکی صدارتی انتخابات ، جوبائیڈن آؤٹ، نائب صدر کملا ہیرس کی ڈیموکریٹس کا صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی جگہ کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کی ہے،کملا ہیرس ڈیمو کریٹس کی صدارتی امیدوار بنیں تو امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدارتی امیدوار ہوں گی،کملا ہیرس کا تعلق کیلی فورنیا سے ہے تاہم اس ریاست میں بھی بعض سینئر ڈیموکریٹ اراکین نہیں چاہتے کہ کملا ہیرس امیدوار بنیں اس لیے ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اگر کملاہیرس نے 10 فیصد ڈیلی گیٹس یعنی 200 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کربھی لی تو وہ 100 فیصد صدارتی امیدوار بن جائیں گی، یہ عین ممکن ہے کہ 19 اگست کو ہونے والے ڈیموکریٹ کنونشن کو اوپن کنونشن ڈکلیئر کرایا جائے تاکہ کوئی اور مضبوط امیدوار بھی میدان میں آسکے،

دوسری جانب امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے صدر بائیڈن کا توثیق کرنا میرے لیے اعزاز ہے،ڈیموکریٹک پارٹی سے نامزدگی کے حصول اور صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے پُرعزم ہوں

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے متوقع صدارتی امیدوار ہونے پر ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں کاملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا،ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکی تاریخ کا واحد بدترین صدر قرار دیا،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن صدر بننےکی دوڑ میں شامل ہونےکے بالکل اہل نہیں تھے، انہوں نے صرف جھوٹ اور جعلی خبروں کے باعث یہ عہدہ حاصل کیا،ان کے آس پاس موجود لوگ جن میں ان کے ڈاکٹر اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں وہ جانتے تھے کہ بائیڈن صدر بننے کے قابل نہیں ہیں، اب دیکھ لیں کہ بائیڈن ہمارے ملک کو کیا نقصان پہنچا چکے ہیں، لاکھوں لوگ سرحد عبور کرکے بغیر کسی جانچ پڑتال کے ہمارے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جن میں بہت سے جیلوں سے نکل کر آئے ہیں تو کوئی مینٹل ہاسپٹل سے آیا ہے اور بہت سے دہشت گرد بھی ہیں، بائیڈن کے صدر بننے کی وجہ سے ہمیں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ہم اس نقصان کا جلد ازالہ کریں گے اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

ڈیموکریٹ پارٹی نے اپنا صدارتی امیدوار جلد از جلد نامزد کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں،ڈیموکریٹ پارٹی نے امریکا بھر میں ڈیلی گیٹس کو ای فارم بھیج دیے،کاملا ہیریس کے لیے کم سے کم 10فیصد ڈیلی گیٹس کی حمایت لینے کی کوشش کی جا رہی ہے،مجموعی ڈیلی گیٹس کا 10فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہوئے تو صدارتی امیدوار بنانا نسبتاً آسان ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ انتخابات کےلیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ بقیہ مدت بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا،میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے.

حملہ آور نے ٹرمپ پر حملہ سے قبل ڈرون اڑا کر جائزہ لیا تھا

ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی

کون کون ممکنہ امیدوار  جو ڈیموکریٹک کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار آ سکتے ہیں

کملا ہیرس
جو بائیڈن کی جگہ لینے والوں میں سب سے پہلا نام موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کا ہے،کملا ہیرس بائیڈن کی وفادار اتحادی ہیں، اگر کملا ہیرس، صدارتی انتخابات لڑکر کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ پہلی خاتون صدر، دوسری سیاہ فام صدر اور پہلی ایشیائی امریکی صدر کے طور پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کر دیں گی۔

گیون نیوزوم
کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم صدر جو بائیڈن کی جگہ لینے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں، گیون نیوزوم قومی سطح پر ڈیموکریٹس کی حمایت اور اینٹی ریپبلکن کے طور پر جانے جاتے ہیں،گیون نیوزوم امریکی سیاست میں کافی متحریک ہیں، لیکن وہ فی الحال بائیڈن کو منتخب کروانے کے لیے مہیم چلا رہے ہیں۔

گریچین وائٹمر
مشی گن کی گورنر گریچن وائٹمر بھی صدارتی انتخابات کے لیے اہم امیدوار ہیں، انہوں نے ماضی میں بائیڈن کے لیے مہم چلائی تھی، وہ خواتین کے لیے اہم مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں، اگر وہ منتخب ہوئیں تو وہ پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

جے بی پرٹزکر
ایلی نوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر، پرٹزکر خاندان کے ایک ارب پتی شخص اور امریکی صدارت کے لیے اہم امیدوار ہیں،اسقاط حمل کے حقوق، اسلحہ پر قابو اور چرس کی قانونی حیثیت جیسے اہم مسائل پر مضبوط موقف رکھنے والے جے بی پرٹزکر امریکی صدارتی امیدوار کے لیے مالی اعتبار سے ایک امیر ترین اور ترقی پسند خیال کے حامل انتخاب ہیں تاہم وہ بائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جوش شاپیرو
پنسلوینیا کے گورنر جوش شاپیرو پنسلوینیا کی سیاست کے میدان میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں اور صدارتی انتخابات کے لیے ایک بہترین امیدوار ہیں

Shares: