ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی،ملک بھر کی نامور شخصیات شرکت کرینگی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی جس میں سپریم کونسل ،کونسل ممبران و عہدیدران سے حلف لیا جائے گا
تقریب حلف برداری کی قیادت بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،سیکٹریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ ،فنانس سیکریٹری سید عابد حسین شاہ و چاروں تحصیلوں کے نائب صدور کرینگے
تقریب میں ملک بھی کی نامور شخصیات شرکت کرینگے جبکہ خصوصی شرکت سئینر اینکر پرسن و سی او باغی ٹی وی مبشر لقمان،معروف سیاستدان بختاور محمود قصوری،صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور ضیاء اللہ شاہ بخاری کی ہو گی
تقریب میں مہمانوں کا اظہار خیال بھی ہو گا تاکہ سینئرز کا پیغام نو منتخب عہدیداران تک پہنچ پائے