قصور
رمضان میں دودھ دہی کی مانگ میں اضافہ،دکانداروں نے کیمیکل ملا دودھ و دہی فروخت کرنا شروع کر دیا،قیمتوں میں بھی اضافہ

تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس ماہ رمضان کے باعث دودھ دہی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث بے حس دکانداروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے کیمکل ملا دودھ اور دہی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور ساتھ قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں
شہر قصور وہ بیشتر علاقوں میں دہی 140 روپیہ فی کلو اور دودھ 150 روپیہ فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے
مجبور لوگ دکانداروں کے ہاتھوں مہنگی اور مضر صحت دودھ دہی خریدنے پر مجبور ہیں
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: