کوٹ ہیبت : بستی علیانی باڑہ چوک آوارہ کتوں نے 2 راہگیرخواتین اورایک بچی کو کاٹ لیا
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی ( شاہد خان ) بستی علیانی باڑہ چوک آوارہ کتوں کا گڑھ بن گیا مقامی آبادی کے بہت سے لوگ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو چکے ہیں آج بھی بستی علیانی کے چوک پر دو راہگیر خواتین اور ان کے ساتھ ایک بچی کو ایک کتے نے کاٹ لیا جس سے خواتین اور بچی شدید زخمی ہوگئیں موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی کچھ دیر میں ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی زخمی عورت اور بچی کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے خواتین اور بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا اہل علاقہ نے میونسپل کارپوریشن کو اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد ایسے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کے لوگ عورتیں اور بچے ایسے حادثات سے بچ سکے،یاد رہے گذشتہ سال میونسپل کارپوریشن نے کاغذوں کی حد تک بھرپور کتا مار مہم چلائی تھی .