ٹھٹھہ : دولہ دریاخان پارک اور بینظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس کرپشن کی نذر،طلباء کااحتجاج

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دولہ دریا خان پارک اور کلچرل کمپلیکس جلد مکمل کیا جائے- بچوں کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شھر میں دولہ دریا خان پارک اور کلچرل کمپلیکس کا کام مکمل کیا جائے،کچھ سال قبل پارک اور کلچرل کمپلیکس کا کام بند کیا گیا تھاجو ابھ تک دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا ، یہ کام جلد شروع کرایا جاۓ ٹھٹھہ شھر کے چھو ٹے بچوں کا احتجاج اور جب ٹھٹھہ شھر کے چھوٹے بچوں اورطلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور جب بچے پریس کلبوں کے پاس پہنچے اور احتجاج کيا ان کي رہنمائي عبدالزاق خشک، کامریڈ منور صابرو،سکندر شاہ ،فقیر چکوں اور ديگر شرکاء نے صحافیوں کے آگے دھرنا لگایا اور کہا، کہسال 2000ء میں ٹھٹھہ نگر شھر میں ٹھٹھہ کے معصوم بچے عورتیں اور شہریوں کے لۓ تفریح کے لۓ دولہ دریاخان پارک اور ٹھٹھہ شھر میں علمی ،ادبی، شعوری،فکری اور تخلیقی سرگرمیوں کو ترقی دلانے کے لۓ شہید رانی بینظیر بھٹو کے نام سے کلچرل کمپلیکس کی تعمیر کے نام پر ثقافت کی سابق وزیر سسی پلیجو اور اس کے والد سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو اور اس کے شوہر سہیل کلہوڑو اور اس میں شامل غیر قانونی انجنئیر نظیر پلیجو آپس میں ملکر پارک اور کمپلیکس کی تعمیر کے لۓ تھوری مٹی،ریت اور خاکہ کے ڈمپر اتار کر غیر قانونی طریقے سے جھوٹے بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے نکال کر کھا گئے اور پبلک پارک اور کلچر ل کمپلیکس کا کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہو گۓ ،احتجاج کرنے والے بچوں اور طلباء نے خبردار کرتے ہوۓ کہا کے پارک کا کام جلد شروع کرایا جاۓ ٹھٹھہ شہر میں پارک کي رونقیں بحال نہ ہوئیں تو ہم کل سے دولہ دريا خان پارک ميں اور اتوار کو سی ایم ہاؤس کراچی کے سامنے سخت احتجاج کریں گے.

Leave a reply