انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے کے دوران 59 پیسے مہنگا ہوا

59 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 283 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 286 روپے سے بڑھ کر 287 روپے میں فروخت ہوا۔ ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 305 روپے سے بڑھ کر 311 روپے ہوگئی پائونڈ کی قیمت بھی 5 روپے اضافے سے 348 روپے سے بڑھ کر 353 روپے ہوگئی۔ سعودی ریال 40 پیسے کم ہوکر 75 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارچ کے ایک ماہ کی رپورٹ سامنے آئی، مارچ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارچ میں 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ،ایک ماہ میں 100 انڈیکس 1.25 فیصد کم یسے 40 ہزر کی سطح تک گریگا ،مارچ میں ھنڈریڈ انڈیکس 2561 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں مارچ میں 3 ارب 67 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ، مارچ میں اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 124 ارب روپے رہی ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن مارچ میں 164 ارب روپے کم ہوکر 6108 ارب روپے رہی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2023ء میں افراط زر کی شرح 31.5 فی صد کی بلند ترین سطح پر تھی، جس کے بعد اگلے ہی مہینے مارچ میں اس میں مزید اضافہ ہوکر 35.4 فی صد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں افراط زر کی شرح 12.7 فی صد تھی

Shares: