ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی
dollar

اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہو گیا۔

باغی ٹی وی: عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ریکارڈکی گئی، آج پیر کو پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت اوپن مارکیٹ میں 284 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 2436 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 889 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائے اریجمنٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروبار کا 2 ہزار 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ آغاز ہوا-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 400 پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے بعد 43 ہزار 853 پر آ گیا ہے۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل 100 انڈیکس 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 ہزار 231 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارک دی اور کہا کہ الحمدللہ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہےشدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے اور 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے قائد محمد نوازشریف نے معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے پھر دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ہماری مسلسل محنت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں-

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

Comments are closed.