کراچی:ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا،کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 93 پیسے ہے،رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے جبکہ رواں مہینے 3 روپے 24 پیسے سستا ہوا ہے،جبکہ انٹربینک میں 2023 میں ڈالر 55 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے،جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا،بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 1800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 62 ہزار کی حد دوبارہ بحال کرلی100 انڈیکس 1800 پوائنٹس اضافے سے 62600 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-








