ڈالر کی قدر میں کمی،سونا بھی فی تولہ سستا

ملک میں سونے کے بھاؤمیں بھی سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی
0
92

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی-

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعدکاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 72 پیسے ہےانٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

دوسری جانب اکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 297 اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوگیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 600 ہوگیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جبکہ ملک میں سونے کے بھاؤمیں بھی سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی،سونے کی فی تولہ قیمت1300روپے کم ہوئی ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے دس گرام سونے کی قمیت ایک ہزار 115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔

Leave a reply