ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
0
63
Dollar

کراچی:انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے،جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا،کاروباری دن میں 100انڈیکس 684 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 978 پوائنٹس رہی،آج بازار میں 28 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 6 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 333 ارب روپے ہے، اسٹاک ایکسچینج میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 307 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرپرسن منتخب

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوا ہے 2 پیسے کمی کے بعد آج ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 38 پیسے ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔

علاوہ ازیں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپےکاہوگیا ہےپاکستان میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر 206619 روپے ہے اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2284 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل ہوکر 2304 ڈالر فی اونس ہے۔

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

Leave a reply