ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے
Dollar

کراچی: انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 74 پیسے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا بندش سے قبل 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی ہے بازار میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے۔

ادھر سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی آگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی آگئی ہے اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments are closed.