مزید دیکھیں

مقبول

کراچی، ایک ماہ میں 13 افراد کو بلی کاٹ گئی

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ...

ڈیرہ غازی خان:نگہبان رمضان،رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، ڈیوائس ایرر سے عوام پریشان

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)’’نگہبان رمضان‘‘ کے تحت...

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی: انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 35 پیسے ہے،ڈالرکی قدر گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 31 پیسے تھی، ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ میں آج 4 پیسے اور رواں کاروباری ہفتے میں 16 پیسے بڑھی ہے،دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہااسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں مسلسل تیسرے روز 66 ہزار پوائنٹس سے اوپر گیا لیکن کاروبار اختتام تک واپس نیچے آگیا، کاروبار کا آغاز بینچ مارک انڈیکس نے مثبت کیا اور ایک موقع پر 415 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 150 بھی ہوا تاہم کاروبار کے اختتام یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 69 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار656 پر ہوا، حصص بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب سے زائد روپوں میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔

یورپ میں پیرٹ فیور کے کیسز میں اضافہ

بھارت میں’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 4 افراد گرفتار

مرثیہ نگاری کو ایک نئی جدت اور خوبصورتی دینے والے معروف شاعر مرزا سلامت علی …