کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوا ہے۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے، زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے، تاہم اوپن میں ڈالر کا بھاؤ14 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 47 پیسے میں فروخت ہورہا ہے، گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 8 پیسے پر بندہوا۔

دوسری جانب ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپےکی کمی ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپےکمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار ایک سو روپے ہے 10 گرام سونےکا بھاؤ 86 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 97 ہزار 274 روپے ہے عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 177 ڈالر ہے، پاکستان میں سونےکی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار197 ڈالر ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بڑی مندی ریکارڈ ہوئی، جس سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائد ڈوب گئے،حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس کی 65000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی ہے، مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جب کہ سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 32ارب 46کروڑ 30لاکھ 55ہزار 313روپے ڈوب گئے۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 104پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران گیس، سیمنٹ، سرمایہ کاری، بینکوں، ریفائنری سیکٹر کے حصص میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جس سے ایک موقع پر 1091پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

Shares: