کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی-
باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 278 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید 276 روپے 73 پیسے جبکہ سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سےفروخت 279 روپے 9 پیسے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ روز 3 پیسے کے اضافے کےبعد ڈالر 278 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 44 پیسے سے کم ہو 299 روپے 12 پیسے پر آگیا ہےجبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 348 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے، سعودی ریال کی قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 74 پیسے 15 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت بھی 3 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے پر آگئی ہے ۔
پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان
ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار اور10 گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 2317 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
عورت کا روپ دھار کر چوی کرنے والا شخص گرفتار
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 3 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 72 ہزار 761 پر بند ہوا، 100انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 73 ہزار 260 رہی، آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے تقریبا 25 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب کم ہو کر 9850 ارب روپے ہے۔