کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی-
انٹربینک تبادلے میں آج کاروبارکے اختتام پرڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے رہی، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی آئی، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا،آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 280 روپے27 پیسے پر بند ہوا۔
دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے کے اضافے سے قیمت 352.60 روپے سے بڑھ کر 353.51 روپے ہو گئی ہےجبکہ یورو 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے , اسی طرح سوئس فرانک 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 311.80 روپے پر بند ہوا ، جبکہ چینی یوآن کی قدر 2 روپے 11 پیسے کی کمی سے 38 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی, عودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 74 روپے 23 پیسے جبکہ اماراتی درہم 3 پیسے کی معمولی اضافے کے بعد 75 روپے 86 پیسے کا ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوکر 77940 پر بند ہوا،حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 11.4ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 10290 ارب روپے ہے۔
کارگل جنگ میں تعاون پر بھارت اسرائیل کو غزہ کیخلاف اسلحہ فراہم کر رہا …
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 41 ہزار 429 روپے ہوگئی ہے جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی ہے،گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ42 ہزار کا ہوگیا تھا۔